لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 30 اگست 2026ء ) قومی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے سکائی سپورٹس پر سابق وزیراعظم عمران خان کے بیٹوں کا انٹرویو چلنے پر پی سی بی کے سامنے آنے والے موقف کی حمایت کردی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے لارڈز ٹیسٹ کے پہلے دن کے کھیل کی کوریج کے دوران سابق کپتان عمران خان کے بیٹوں، قاسم خان اور سلیمان خان کا انٹرویو نشر کرنے پر سکائی سپورٹس سے باقاعدہ شکایت کی۔ برطانوی اخبار ’دی گارڈیئن‘ کے مطابق اس انٹرویو پر پاکستانی ٹیم کی ناراضی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ بابر اعظم کی قیادت میں کھلاڑیوں نے کھانے کے وقفے کے بعد دوبارہ میدان میں آنے سے انکار کرنے کی دھمکی بھی دی۔ اس انٹرویو پر نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے اینکر نے سابق ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل سے ان کا موقف جاننے کے لیے رابطہ کیا تو کامران اکمل کا کہنا تھا کہ “محسن نقوی نے بالکل ٹھیک کیا، ہم محسن نقوی کو سپورٹ کرتے ہیں، عمران خان کا انٹرویو نہیں چلنا چاہیے تھا۔