محمد عباس نے لارڈز ٹیسٹ میں ایسا اعزاز اپنے نام کرلیا جو عمران خان، وسیم اکرم کے پاس بھی نہیں
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 30 اگست 2026ء ) قومی ٹیم کے فاسٹ بائولر محمد عباس نے انگلینڈ کیخلاف جاری لارڈز ٹیسٹ میں ایسا اعزاز اپنے نام کرلیا جو عمران خان، وسیم اکرم کے پاس بھی نہیں ہے۔ 36 سالہ محمد عباس نے انگل

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 30 اگست 2026ء ) قومی ٹیم کے فاسٹ بائولر محمد عباس نے انگلینڈ کیخلاف جاری لارڈز ٹیسٹ میں ایسا اعزاز اپنے نام کرلیا جو عمران خان، وسیم اکرم کے پاس بھی نہیں ہے۔ 36 سالہ محمد عباس نے انگلینڈ کی پہلی اننگز میں عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 73 رنز کے عوض 4 کھلاڑی آئوٹ کرنے کے بعد دوسری اننگز میں 57 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں۔ محمد عباس کا یہ لارڈز میں دوسرا ٹیسٹ ہے، اس سے قبل 2018ء میں اس میدان پر اپنے پہلے ٹیسٹ میں انہوں نے شاندار بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی اننگز میں 23 رنز دیکر 4 اور دوسری اننگز میں 41 رنز دیکر 4 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ محمد عباس ٹیسٹ کرکٹ میں لارڈز آنرز بورڈ پر جگہ پانے والے 7ویں پاکستانی باؤلر بن گئے۔ خان محمد، 1956ء مدثر نذر، 1982ء وقار یونس، 1992ء مشتاق احمد، 1996ء محمد عامر، 2010ء یاسر شاہ، 2016ء محمد عباس، 2026ء محمد عباس نے لارڈز ٹیسٹ کے دوران فرسٹ کلاس کرکٹ میں 900 شکار بھی مکمل کیے۔ محمد عباس نے یہ سنگ میل اپنے 222ویں فرسٹ کلاس میچ میں حاصل کیا۔ ان کے فرسٹ کلاس کیریئر میں 20.43 کی اوسط، 57 مرتبہ پانچ وکٹیں اور 14 مرتبہ میچ میں 10 وکٹیں حاصل کرنے کا کارنامہ شامل ہے۔ اس کارنامے کے بعد عباس 21ویں صدی میں فرسٹ کلاس کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولرز کی فہرست میں چوتھے نمبر پر آگئے ۔ انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن 1157 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست ہیں جبکہ جنوبی افریقا کے سائمن ہارمر 1056، سری لنکا کے ملندا پشپا کمارا 1010 اور آسٹریلین سپنر نیتھن لیون 864 وکٹوں کے ساتھ بالترتیب دوسرے، تیسرے اور 5ویں نمبر پر ہیں۔ وہ یہ سنگ میل عبور کرنے والے پانچویں پاکستانی تیز گیند باز بن گئے: 1287 - عمران خان 1042 - وسیم اکرم 1005 - سرفراز نواز 956 - وقار یونس 908 - محمد عباس



