Sports
محمد عباس لارڈز پر 5 وکٹ لینے والے ساتویں پاکستانی بولر بن گئے
انگلینڈ کے خلاف لارڈز ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عباس نے 22 اوورز میں 3 میڈن اوور کیے اور 57 رنز کے بدلے 5 وکٹ کی پرفارمنس پیش کی۔
مصنف سید یحییٰ حسینی107K بار پڑھا

انگلینڈ کے خلاف لارڈز ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عباس نے 22 اوورز میں 3 میڈن اوور کیے اور 57 رنز کے بدلے 5 وکٹ کی پرفارمنس پیش کی۔
سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے 36 سال کے محمد عباس کے کیرئیر کا یہ 32واں ٹیسٹ ہے، جبکہ ان کے کیریئر میں 57 اننگز میں 8واں موقع ہے، جب انہوں نے پانچ یا اس سے زائد وکٹ کی پرفارمنس پیش کی ہو۔
اپریل 2017 میں کنگسٹن جمیکا میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے محمد عباس ٹیسٹ کرکٹ میں 22.25 کی اوسط سے 1121.3 اوورز میں اب تک 128کھلاڑیوں کو آؤٹ کر چکے ہیں۔



