Sports
میں نے بابر سمیت دیگر کی تکنیکی خامیوں کی نشاندہی کی تھی: محمد یوسف
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ٹیسٹ کرکٹر و عظیم بلے باز محمد یوسف کا کہنا ہے کہ چند سال قبل میں نے بابر اعظم سمیت دیگر کھلاڑیوں کی تکنیک میں موجود خامیوں کی نشاندہی کی تھی، تاہم بعض نام نہاد کوچز نے مجھے ان مسائل پر
مصنف fahad136K بار پڑھا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ٹیسٹ کرکٹر و عظیم بلے باز محمد یوسف کا کہنا ہے کہ چند سال قبل میں نے بابر اعظم سمیت دیگر کھلاڑیوں کی تکنیک میں موجود خامیوں کی نشاندہی کی تھی، تاہم بعض نام نہاد کوچز نے مجھے ان مسائل پر کام کرنے کی اجازت نہیں دی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں محمد یوسف نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کی ناقص تکنیک اب بنگلادیش سے لے کر انگلینڈ تک بری طرح بےنقاب ہوچکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جن خامیوں کو کئی سال پہلے درست کیا جاسکتا تھا، انہیں نظر انداز کیے جانے کے باعث اب وہ پاکستان کرکٹ کی واضح کمزوری بن چکی ہیں اور قومی ٹیم کو عالمی سطح پر مشکلات کا سامنا ہے۔



