سوئٹزرلینڈ کے لیجنڈری ٹینس اسٹار راجر فیڈرر انٹرنیشنل ٹینس ہال آف فیم میں شمولیت کی تقریب کے دوران آبدیدہ ہوگئے۔
تقریب میں فیڈرر کی اہلیہ مرکا نے انہیں متعارف کرایا، جس کے بعد اسٹیج پر پہنچتے ہی انہوں نے اپنی اہلیہ کو گلے لگایا اور بوسہ دیا، تقریباً 30 منٹ کی اپنی تقریر کے دوران سابق عالمی نمبر ایک کھلاڑی کئی مواقع پر اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے۔
راجر فیڈرر نے اپنی تقریر میں بچپن کے ہیرو اسٹیفن ایڈبرگ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ خوشی کے آنسو ہیں، اپنے دیرینہ کوچ سیورین لوتھی اور اہلیہ مرکا کا ذکر کرتے ہوئے بھی وہ آبدیدہ ہوگئے۔