Sports
قومی ویمن ٹیم کی 4 سابق کرکٹرز کا بطور میچ آفیشل نئے کیریئر کا آغاز
پاکستان میں جہاں ویمن کرکٹ کو فروغ مل رہا ہے وہاں خواتین میچ آفیشلز کی نئی تاریخ بھی رقم ہونے لگی۔
مصنف سہیل عمران136K بار پڑھا

پاکستان میں جہاں ویمن کرکٹ کو فروغ مل رہا ہے وہاں خواتین میچ آفیشلز کی نئی تاریخ بھی رقم ہونے لگی۔
کراچی میں جاری نیشنل انڈر 19 ویمن ٹورنامنٹ میں 5 خواتین میچ ریفریز فرائض انجام دے رہی ہیں، خاص بات یہ ہے کہ ان میں 4 سابق قومی کرکٹرز بھی شامل ہیں، جنہوں نے میچ ریفری کے طور پر اپنے کیریئر کا آغاز کیا ہے۔
کراچی میں جاری نیشنل انڈر نائنٹین ویمن ٹورنامنٹ میں آل ویمن میچ آفیشلز کی جانب ایک اور اہم قدم، پاکستان کی پہلی خاتون میچ ریفری ثمن ذوالفقار کے ساتھ کائنات امتیاز، ایمن انور، حنا اعظم اور فاخرہ کاظمی بھی میچ ریفری کے فرائض انجام دے رہی ہیں۔



