Sports
شاہین آفریدی اور نسیم شاہ کو انگلینڈ کے دورے پر منتخب نہ کرنے کا جواب بورڈ دے گا، محمد علی
لارڈز ٹیسٹ کے تیسرے دن پریس کانفرنس میں دائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر محمد علی نے شاہین آفریدی اور نسیم شاہ کو انگلینڈ کے دورے پر ڈراپ کرنے کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ کیوں ٹیم میں نہیں، اس سوال کا جواب دینا میرا کام
مصنف سید یحییٰ حسینی139K بار پڑھا

لارڈز ٹیسٹ کے تیسرے دن پریس کانفرنس میں دائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر محمد علی نے شاہین آفریدی اور نسیم شاہ کو انگلینڈ کے دورے پر ڈراپ کرنے کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ کیوں ٹیم میں نہیں، اس سوال کا جواب دینا میرا کام نہیں، بورڈ سے اس بات کا جواب لیجئے۔
انہوں نے کہا کہ ہم پیشہ ور کرکٹر ہیں، ہم اس حقیقت کو تسلیم کرتے ہیں، لیڈز میں ہماری خراب بولنگ کی اصل وجہ سرد موسم تھا، ہم اس بات کو مانتے ہیں، ہم ویسٹ انڈیز میں قدرے گرم موسم میں کھیلے تھے، بطور کرکٹر ہم کو ہر موسم میں کھیلنا چاہیے، لیکن ہم خراب کھیلے۔



