پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان اوپنر اذان اویس نے لارڈز ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں جہاں پاکستان ٹیم کے تمام بلے باز پہلی اننگز میں ناکام رہے، اور پوری ٹیم 37 اعشاریہ 2 اوورز کی بیٹنگ میں 9 وکٹ پر 110 رنز تک محدود رہی۔
وہاں 21 سال کے بائیں ہاتھ کے اوپننگ بلے باز نے 3 گھنٹے سے زائد وقت میدان میں گزارا اور 102 گیندوں پر 7 چوکوں کے ساتھ 46 رنز بناکر قابل ذکر اسکورر رہے۔
سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے اذان اویس نے اس سال مئی میں بنگلہ دیش کے خلاف میرپور میں ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا اور پہلی ہی اننگز میں 165 گیندوں پر 103 رنز کی اننگز کھیل کر توجہ حاصل کی تھی۔