محمد عباس نے لارڈز ٹیسٹ میں ایسا اعزاز اپنے نام کرلیا جو عمران خان، گلین میگراتھ یا ایلن ڈونلڈ بھی نہ کرپائے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 29 اگست 2026ء ) قومی ٹیم کے فاسٹ بائولر محمد عباس نے انگلینڈ کیخلاف جاری لارڈز ٹیسٹ میں ایسا اعزاز اپنے نام کرلیا جو عمران خان، گلین میگراتھ یا ایلن ڈونلڈ بھی نہ کرپائے۔ 36 سالہ محمد

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 29 اگست 2026ء ) قومی ٹیم کے فاسٹ بائولر محمد عباس نے انگلینڈ کیخلاف جاری لارڈز ٹیسٹ میں ایسا اعزاز اپنے نام کرلیا جو عمران خان، گلین میگراتھ یا ایلن ڈونلڈ بھی نہ کرپائے۔ 36 سالہ محمد عباس نے انگلینڈ کی پہلی اننگز میں عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 73 رنز کے عوض 4 کھلاڑی آئوٹ کیے۔ محمد عباس کا یہ لارڈز میں دوسرا ٹیسٹ ہے، اس سے قبل 2018ء میں اس میدان پر اپنے پہلے ٹیسٹ میں انہوں نے شاندار بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی اننگز میں 23 رنز دیکر 4 اور دوسری اننگز میں 41 رنز دیکر 4 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ محمد عباس ٹیسٹ کرکٹ میں لارڈز میں لگاتار تین مرتبہ چار وکٹیں لینے والے پہلے مہمان باؤلر ہیں۔ انہوں نے اس ٹیسٹ کے دوران فرسٹ کلاس کرکٹ میں 900 شکار بھی مکمل کیے۔



