عمران خان کو صحت کی سہولیات فراہم کی جائیں ، معین خان نے سابق وزیر اعظم کیلئے آواز بلند کردی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 29 اگست 2026ء ) قومی ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز معین خان نے سابق وزیراعظم اور ورلڈ کپ 1992 کی فاتح ٹیم کے کپتان عمران خان کے لیے آواز بلند کردی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ا

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 29 اگست 2026ء ) قومی ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز معین خان نے سابق وزیراعظم اور ورلڈ کپ 1992 کی فاتح ٹیم کے کپتان عمران خان کے لیے آواز بلند کردی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ویڈیو پیغام میں 54 سالہ معین خان کا کہنا تھا کہ ’’ارباب اختیار سے درخواست ہے کہ عمران خان کو صحت کی سہولیات فراہم کی جائیں، انہیں بطور سابق وزیراعظم اور پاکستانی شہری بنیادی حقوق فراہم کئیے جائیں ۔ معین خان نے مزید کہا کہ میری باقی کرکٹرز سے بھی اپیل ہے کہ وہ بھی عمران خان کے لیے آواز بلند کریں کیوں کہ پاکستان کے لیے عمران خان کا کو کنٹربیوشن ہے اس سے انکار ممکن نہیں، ہم سب ان کی کپتانی میں ہی کرکٹ کھیلے‘ ۔ 24 واں کپتانارباب اختیار سے درخواست ہے کہ عمران خان کو صحت کی سہولیات فراہم کی جائیں،بنیادی حقوق فراہم کئیے جائیں، باقی کرکٹرز بھی عمران خان کے لیے آواز بلند کریں۔ معین خانpic.twitter.com/HofJTuhWFN— Muhammad Umair (@MohUmair87) August 29, 2026 واضح رہے کہ گزشتہ روز لیجنڈری بلے باز جاوید میانداد اور آسٹریلین کپتان پیٹ کمنز نے بھی عمران خان کے حق میں آواز اٹھائی تھی۔



