عمران خان کے بیٹوں کے سکائی سپورٹس کے انٹرویو متعلق ہمیں کچھ علم نہیں : سرفراز احمد
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 29 اگست 2026ء ) پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ سرفراز احمد نے کہا ہے کہ عمران خان کے بیٹوں کے سکائی سپورٹس کے انٹرویو متعلق ہمیں کچھ علم نہیں ، ہم صرف کرکٹ پر فوکس کر رہے ہیں۔ لندن کے لار

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 29 اگست 2026ء ) پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ سرفراز احمد نے کہا ہے کہ عمران خان کے بیٹوں کے سکائی سپورٹس کے انٹرویو متعلق ہمیں کچھ علم نہیں ، ہم صرف کرکٹ پر فوکس کر رہے ہیں۔ لندن کے لارڈز میدان میں پاکستان اور انگلینڈ کے پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن انگلش براڈ کاسٹر نے کھانے کے وقفے پر سابق کپتان عمران خان کے بیٹوں کا انٹر ویو نشرکیا تھا۔ پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کے صاحبزادوں قاسم اور سلمان کا انٹرویو سابق انگلش کپتان مائیکل ایتھرٹن نے کیا۔ جس پر کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق پی سی بی نے ناراضگی کا اظہار کیا اور کھانے کے وقفے کے بعد ٹیم کو میدان میں اتارنے سے متعلق ہچکچاہٹ دکھائی۔ اس سے متعلق لارڈز ٹیسٹ کے دوسرے دن پریس کانفرنس میں جب پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ سرفراز احمد سے سوال ہوا،تو انہوں نے کہا کہ ' اس سے متعلق ہمیں کچھ علم نہیں پی سی بی نے اس متعلق انگلش بورڈ سے شکایت کی ہے یا نہیں'۔ سرفراز احمد نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم ،میرے علم میں ایسا کچھ نہیں ہے۔ جب ہیڈ کوچ سے سوال ہوا کہ کھانے کے وقفے کے بعد انٹرویو کی وجہ سے ٹیم نے میدان میں نہ آنے سے متعلق سوچا، تو سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ایسا کچھ نہیں ہوا، ہم تو معمول کے مطابق کھانے کے وقفے کے بعد فیلڈ میں آنے کی تیاری کر رہے تھے، ہمیں انٹرویو کے بارے میں کچھ نہیں پتا۔ Sarfaraz Ahmed said he and his players did not know about a Pakistan Cricket Board threat to the England and Wales Cricket Board over a Sky interview with the sons of Imran Khan.During lunch on day one of the second Test, Sky Sports aired an interview with Suleiman and Kasim… pic.twitter.com/nxgWDjrYOc— Test Match Special (@bbctms) August 28, 2026



