25 سالہ دراز قد فاسٹ بولر عاکف جاوید کا کہنا ہے کہ میں نے اپنی فٹنس پر بہت کام کیا ہے، اب میں مکمل فٹ ہوں اور اُمید ہے جلد قومی ٹیم میں کم بیک کروں گا۔
عاکف جاوید نے 2025ء کے دورۂ نیوزی لینڈ میں ون ڈے کیریئر کا ڈیبیو کیا اور تین ایک روزہ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی جس کے بعد وہ فٹنس مسائل کے باعث منظر سے غائب ہو گئے لیکن اب وہ  فٹ ہیں اور لاہور میں جاری این سی اے بولرز ڈیولپمنٹ کیمپ کا حصہ ہیں۔
جیو نیوز سے گفتگو میں عاکف جاوید نے کہا ہے کہ فٹنس پر باقاعدگی سے کام جاری رکھا ہوا ہوں، فٹنس اور ڈائٹ کے ساتھ اسپیڈ برقرار بھی رہتی ہے اور اس میں اضافہ بھی ہوتا ہے، میں ان باتوں کا خیال رکھتا ہوں۔