ایشین گیمز 2026ء میں شرکاء کی تعداد مقررہ حد سے بڑھنے کے باعث جاپانی منتظمین کو رہائش کے انتظام میں مشکلات کا سامنا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشین گیمز میں شرکاء کی تعداد 15 ہزار سے بڑھ کر 17 ہزار ہو گئی ہے، جس کے باعث اضافی شرکاء کے لیے رہائش کا بندوبست مشکل ہو گیا ہے۔
جاپانی گیمز حکام کے مطابق اضافی شرکاء کے لیے نہ بجٹ موجود ہے اور نہ ہی رہائش کی گنجائش، اس لیے اضافی شرکاء کو اپنی رہائش کا انتظام خود کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔