لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 28 اگست 2026ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے لارڈز ٹیسٹ کے پہلے دن کے کھیل کی کوریج کے دوران سابق کپتان عمران خان کے بیٹوں، قاسم خان اور سلیمان خان کا انٹرویو نشر کرنے پر سکائی سپورٹس سے باقاعدہ شکایت کی ہے۔ برطانوی اخبار ’دی گارڈیئن‘ کے مطابق اس انٹرویو پر پاکستانی ٹیم کی ناراضی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ بابر اعظم کی قیادت میں کھلاڑیوں نے کھانے کے وقفے کے بعد دوبارہ میدان میں آنے سے انکار کرنے کی دھمکی بھی دی۔ سکائی سپورٹس کے صحافی مائیکل ایتھرٹن سے گفتگو کے دوران عمران خان کے بیٹوں نے اپنے والد کے ساتھ پاکستانی حکومت کے رویے پر تشویش ظاہر کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت عمران خان کو جیل میں رکھ کر انہیں خاموش کرنا چاہتی ہے اور یہاں تک کہ ’انہیں مارنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔