ْحاجی محمد وثیقہ فٹ بال میچ میں شاہین کلب ڈیرہ غازی خان نے چٹان گولڈ لیہ کو 1-2 گول ہرا دیا
ڈیرہ غازی خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اگست2026ء) حاجی محمد وثیقہ میموریل فٹ بال نمائشی میچ میں شاہین کلب ڈیرہ غازی خان نے چٹان گولڈ لیہ کو ایک سخت مقابلے کے بعد 1-2 گول سے ہرا دیا۔ خالدعربی نے دوگول

ڈیرہ غازی خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اگست2026ء) حاجی محمد وثیقہ میموریل فٹ بال نمائشی میچ میں شاہین کلب ڈیرہ غازی خان نے چٹان گولڈ لیہ کو ایک سخت مقابلے کے بعد 1-2 گول سے ہرا دیا۔ خالدعربی نے دوگول کرکے شاہین کلب کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ میچ کے مہمانان خصوصی ایڈووکیٹ سردار عبدالغنی کھوسہ صدر بار ایسوسی ایشن، پروفیسر صادق عثمانی، ڈویزنل فٹ بال کوچ محمد یاسر تھے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن ڈیرہ غازی خان کے چیئرمین محمد صدیق بھٹی اور آرگنائزنگ سیکرٹری محمد سجاد سجو کے علاوہ شائقینِ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ میچ میں ریفریز محمد راشد غوری، اسد خان اور محمد فیصل نے انجام دیئے۔ مرحوم حاجی محمد وثیقہ ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن ڈیرہ غازی خان کے چیئرمین محمد صدیق بھٹی کے والد محترم تھے جن کی برسی پر یہ نمائشی میچ منعقد کروانے کا اہتمام کیا گیا۔



