آرتھر فیری ونسٹن سیلم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ٹاپ 8 رائونڈ میں پہنچ گئے
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اگست2026ء) انگلینڈ کے ٹینس سٹار آرتھر فیری ونسٹن سیلم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ۔ای ایس پی این کے مطابق 24 سالہ برطانوی

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اگست2026ء) انگلینڈ کے ٹینس سٹار آرتھر فیری ونسٹن سیلم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ۔ای ایس پی این کے مطابق 24 سالہ برطانوی ٹینس کھلاڑی آرتھر فیری نے مینز سنگلز مقابلوں کے ٹاپ 16 رائونڈمیچ میں نیدرلینڈز کے حریف کھلاڑی میس روٹگرنگ کو 0-2 سیٹس سے شکست دی ۔ ونسٹن سیلم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ امریکا میں جاری ہے۔ جمعرات کو مینز سنگلز کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں 24 سالہ انگلینڈ کے کھلاڑی آرتھر فیری نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیدرلینڈز کے حریف کھلاڑی میس روٹگرنگ کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 3-6سے شکست دے کر ٹاپ 8 رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ کوارٹر فائنل رائونڈ میں فاتح آرتھر فیری کا مقابلہ امریکا کے الیگزینڈر کوواسیوچ سے ہوگا۔



