نئی آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں عبداللہ شفیق اور علی عثمان کی ترقی
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 27 اگست 2026ء ) پاکستان کے بلے باز عبداللہ شفیق، محمد رضوان اور سابق کپتان شان مسعود کے ساتھ سپنر علی عثمان نے حالیہ انگلینڈ-پاکستان اور آسٹریلیا-بنگلہ دیش سیریز کے بعد آئی سی سی کی تا

دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 27 اگست 2026ء ) پاکستان کے بلے باز عبداللہ شفیق، محمد رضوان اور سابق کپتان شان مسعود کے ساتھ سپنر علی عثمان نے حالیہ انگلینڈ-پاکستان اور آسٹریلیا-بنگلہ دیش سیریز کے بعد آئی سی سی کی تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ ٹیسٹ بلے بازوں کی رینکنگ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم 709 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ 10ویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔ حالیہ میچوں میں ناقص کارکردگی کے باوجود رضوان 629 پوائنٹس کے ساتھ ایک مقام چڑھ کر 26 ویں نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ عبداللہ شفیق نے 7 درجے کی نمایاں چھلانگ لگا کر 27 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ اس دوران سعود شکیل 605 پوائنٹس کے ساتھ 7 درجے تنزلی کے ساتھ 33 ویں نمبر پر آگئے ہیں جبکہ شان مسعود 570 پوائنٹس کے ساتھ ایک درجہ تنزلی کے ساتھ 38 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ سلمان علی آغا دو درجے تنزلی کے ساتھ 570 پوائنٹس کے ساتھ 40 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ بائیں ہاتھ کے اوپنر امام الحق ایک درجہ تنزلی کے ساتھ 57 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ میں انگلینڈ کے ہیری بروک بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں جس کے بعد ان کے ساتھی اور کپتان جو روٹ دوسرے نمبر پر ہیں۔ آسٹریلیا کے سٹیو سمتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ ٹیسٹ بولنگ رینکنگ میں پاکستانی اسپنر نعمان علی 792 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں پوزیشن پر برقرار ہیں۔ محمد عباس 7 درجے تنزلی کے ساتھ 25 ویں جبکہ شاہین آفریدی ایک درجے تنزلی کے ساتھ 30 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ اسپنر ساجد خان دو درجے تنزلی کے ساتھ 32 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ حسن علی تین درجے تنزلی کے ساتھ 43 ویں نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ خرم شہزاد بھی 412 پوائنٹس کے ساتھ تین درجے تنزلی کے ساتھ 55 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ انگلینڈ کے خلاف ہیڈنگلے ٹیسٹ میں پانچ وکٹیں حاصل کرنے والے علی عثمان پاکستانی باؤلرز میں سب سے بڑی چھلانگ لگا کر 30 درجے چڑھ کر 340 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ 67 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ عامر جمال ایک درجہ تنزلی کے ساتھ 82 ویں جبکہ آصف آفریدی ایک درجہ تنزلی کے ساتھ 90 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ محمد علی 208 پوائنٹس کے ساتھ چھ درجے گر کر 92 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ آسٹریلیا کے مچل اسٹارک بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں شاندار کارکردگی کے بعد ہندوستان کے جسپریت بمراہ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹیسٹ بولنگ رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگئے ہیں۔ بمراہ دوسرے جبکہ نیوزی لینڈ کے میٹ ہنری تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔



