Sports
فاسٹ بولر محمد حسنین اسپیڈ میں تسلسل کے ساتھ قومی ٹیم میں کم بیک کے خواہشمند
این سی اے بولرز ڈویلپمنٹ کیمپ میں شریک فاسٹ بولر محمد حسنین کا کہنا ہے کہ ڈومیسٹک میں تسلسل کے ساتھ پرفارم کر رہا ہوں، اب ہدف تسلسل کے ساتھ اچھی رفتار سے بولنگ کر کے قومی ٹیم میں کم بیک کرنا ہے۔
مصنف سہیل عمران53K بار پڑھا

این سی اے بولرز ڈویلپمنٹ کیمپ میں شریک فاسٹ بولر محمد حسنین کا کہنا ہے کہ ڈومیسٹک میں تسلسل کے ساتھ پرفارم کر رہا ہوں، اب ہدف تسلسل کے ساتھ اچھی رفتار سے بولنگ کر کے قومی ٹیم میں کم بیک کرنا ہے۔
26 سالہ محمد حسنین 15 ون ڈے میچز اور 28 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں، 2019ء میں ون ڈے ڈیبیو اور ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کرنے والے فاسٹ بولر نے آخری ون ڈے فروری 2025ء جبکہ آخری ٹی ٹوئنٹی میچ دسمبر 2024ء میں کھیلا اور اب ان کا ہدف قومی ٹیم میں کم بیک ہے۔



