Sports
پاکستان کے احتشام ہمایوں نے آئی ٹی ایف جے 30 اکاؤڈا میں سلور میڈل جیت لیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اگست2026ء) پاکستان کے احتشام ہمایوں نے آئی ٹی ایف جے 30 اکاؤڈا، تیونس میں سلور میڈل جیت لیا۔احتشام ہمایوں ڈبلز کے فائنل میں رنر اًپ رہے۔ پاکستانی کھلاڑی نے بیلاروس کے
مصنف UrduPoint146K بار پڑھا

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اگست2026ء) پاکستان کے احتشام ہمایوں نے آئی ٹی ایف جے 30 اکاؤڈا، تیونس میں سلور میڈل جیت لیا۔احتشام ہمایوں ڈبلز کے فائنل میں رنر اًپ رہے۔ پاکستانی کھلاڑی نے بیلاروس کے الیگزینڈر ویارسوتسکی کے ساتھ مل کر شاندار کارکردگی دکھائی۔فائنل میں احتشام ہمایوں اور الیگزینڈر ویارسوتسکی کو تیونس کے اناش بن یوسف اور الجزائر کے یاسین مغاری کے ہاتھوں 3-6، 6-2، 6-10 سے شکست ہوئی۔فائنل میں شکست کی صورت میں احتشام ہمایوں سلور میڈل کے حقدار قرار پائے۔



