ریوڈی جنیرو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 25 اگست 2026ء ) ارجنٹائن کے لیجنڈ فٹبالر ڈیاگو میرا ڈونا کے مشہور ’ہینڈ آف گاڈ‘ گول میں استعمال ہونے والی گیند 25 لاکھ پاؤنڈ (تقریبا 94 کروڑ59 لاکھ 55 ہزار پاکستانی روپے) میں نیلام ہوگئی۔ یہ تاریخی لمحہ 1986ء کے ورلڈ کپ میں ارجنٹائن اور انگلینڈ کے درمیان کوارٹر فائنل میں پیش آیا تھا، جب میراڈونا نے انگلینڈ کے گول کیپر پیٹر شلٹن کو چکمہ دیتے ہوئے ہاتھ سے گیند جال میں پہنچائی۔ اسی میچ میں میراڈونا نے شاندار ڈرِبلنگ کے ذریعے انگلینڈ کے پانچ کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑ کر دوسرا گول کیا جسے بعد میں ’گول آف دی سنچری‘ قرار دیا گیا۔ امریکی ادارے ہیریٹیج آکشنز میں فروخت ہونے والی گیند کی قیمت 3.3 ملین ڈالر رہی حالانکہ اس کے 10 ملین ڈالر تک جانے کی توقع تھی۔ سکرین شاٹ میچ کے ریفری علی بن ناصر نے گیند کئی دہائیوں تک محفوظ رکھی تھی۔