رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: پاکستان شاہینز نے بنگلا دیش اے کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
دوحہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 نومبر2026ء) پاکستان شاہینز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسرے سیمی فائنل میں بنگلا دیش اے کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے فائنل کے لیے کوالیفائ

دوحہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 نومبر2026ء) پاکستان شاہینز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسرے سیمی فائنل میں بنگلا دیش اے کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔دوحہ میں کھیلے گئے اس اہم مقابلے میں بنگلا دیش اے کی جانب سے دیے گئے 233 رنز کے ہدف کو پاکستان شاہینز نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 46ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ پاکستان شاہینز کی جیت میں ٹاپ اور مڈل آرڈر بلے بازوں نے کلیدی کردار ادا کیا۔ حسن نواز 62 اور شاہ زیب خان 50 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے، جبکہ کپتان عبدالصمد نے بھی 44 رنز کا اہم حصہ ڈالا۔ اختتامی لمحات میں فرحان یوسف 46 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے اور ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔ٹورنامنٹ کا فائنل اتوار کو کھیلا جائے گا، جہاں ٹائٹل کے حصول کے لیے پاکستان شاہینز کا مقابلہ سری لنکا اے سے ہوگا


