آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر عثمان خواجہ نے بال ٹیمپرنگ اسکینڈل ’سینڈ پیپر گیٹ‘ پر آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کے سخت ردِعمل پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
عثمان خواجہ نے پوڈکاسٹ ’دی گریڈ کرکٹر‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیٹ کمنز کے رویے سے مجھے شدید دکھ پہنچا، کیونکہ میں انہیں ایک اچھا انسان اور بہترین قائد سمجھتا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ میں نے پیٹ کمنز کی پریس کانفرنس سے قبل ان سے رابطہ کیا تھا تاکہ دونوں کے درمیان اختلافات ختم کرنے کے لیے کوئی درمیانی راستہ نکالنے کی کوشش کی جا سکے۔