آسٹریلوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسپن بولر نیتھن لیون نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچ میں بال ٹیمپرنگ کی تجویز دی تھی۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق 2018ء میں پاکستان کے خلاف دبئی ٹیسٹ میں نیتھن لیون نے مبینہ طور پر منٹس کے استعمال کی بات کی تھی، انہوں نے پوچھا تھا کہ منٹس کس کے پاس ہیں اور گیند کون تیار کرے گا۔
آسٹریلوی میڈیا کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ نیتھن لیون کی تجویز پر ایک نئے ساتھی کھلاڑی نے سخت اعتراض کیا تھا جبکہ سابق کپتان ٹم پین اور کوچ جسٹن لینگر نے مبینہ طور پر منٹس کے استعمال کی کوشش روک دی تھی۔