سائوتھ ایشین گیمز کی تاریخوں میں تبدیلی، پی او اے کی تصدیق
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2026ء) پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن (پی او ای)نے سائوتھ ایشین گیمز 2027 کی تاریخوں میں تبدیلی کی تصدیق کردی۔ذرائع کے مطابق گیمز پاکستان میں آئندہ برس 3 تا 11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2026ء) پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن (پی او ای)نے سائوتھ ایشین گیمز 2027 کی تاریخوں میں تبدیلی کی تصدیق کردی۔ذرائع کے مطابق گیمز پاکستان میں آئندہ برس 3 تا 11 اپریل تک شیڈول ہیں، ایونٹ کی نئی تاریخوں سے متعلق رکن ممالک سے مشاورت جاری ہے۔ذرائع کے مطابق جنوبی ایشیائی ممالک کی اولمپک کمیٹیوں سے مشاورت کے بعد نئی تاریخوں کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے اعلامیے کے مطابق ساوتھ ایشین گیمز کی تاریخوں میں تبدیلی ایشین انڈور اینڈ مارشل آرٹس گیمز کے نئے شیڈول کے باعث کی جارہی ہے ۔سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ایشین انڈور اینڈ مارشل آرٹس گیمز اب 28 مارچ سے 8 اپریل 2027 تک ہوں گے ۔پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے کہاکہ دونوں ایونٹس میں ایتھلیٹس کی شرکت یقینی بنانے کیلئے جنوبی ایشیائی ممالک کی اولمپک کمیٹیاں نئی تاریخوں کے تعین کیلئے مشاورت کر رہی ہیں، کوشش ہے کہ سائوتھ ایشین گیمز کے انعقاد میں کم سے کم تاخیر ہو ۔پاکستان میں 14ویں ساوتھ ایشین گیمز کا انعقاد پہلے بھی متعدد مرتبہ تاخیر کا شکار ہوچکا ہے۔



