پاک بھارت میچز میں کھلاڑیوں کا نامناسب رویہ، ہربھجن سنگھ کا آئی سی سی اور کرکٹ بورڈز سے مداخلت کا مطالبہ
ممبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 25 نومبر 2026ء ) سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ نے پاک بھارت کرکٹ میچز کے دوران کھلاڑیوں کے نامناسب روپے پر تبصرہ کرتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور دونوں ممالک کے کرکٹ بور

ممبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 25 نومبر 2026ء ) سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ نے پاک بھارت کرکٹ میچز کے دوران کھلاڑیوں کے نامناسب روپے پر تبصرہ کرتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈز سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔ اپنے ایک تبصرے میں 46 سالہ ہربھجن سنگھ نے کہا کہ اب معاملات حد سے زیادہ بڑھ گئے ہیں، دو روز قبل جو کچھ ہوا وہ بالکل ٹھیک نہیں تھا، آئی سی سی اور دونوں بورڈز کو اب آگے آنا چاہیے اور کھلاڑیوں کو روکنا چاہیے۔ سابق بھارتی اسپنر کا کہنا تھا کہ میچ کے دوران تھوڑی بہت نوک جھونک ہوتی آئی ہے اور ہونی بھی چاہیے لیکن معاملہ اس حد تک نہیں بڑھنا چاہیے کہ بعد میں شرمندگی اٹھانی پڑے کہ ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا۔ انہوں نے بھارتی بولر ہرشت رانا کے رویے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے درست نہیں کیا، اس طرح کے اقدامات سے آنے والی نسل کے لیے اچھی مثال قائم نہیں ہو رہی۔ ہربھجن سنگھ نے مزید کہا کہ کھیل کو کھیل کے طور پر ہی لینا چاہیے، میدان میں جیتنے کے لیے پورا زور لگائیں لیکن میچ کے بعد اس قسم کا ردعمل دونوں طرف کے کھلاڑیوں کی جانب سے نہیں ہونا چاہیے۔ VIDEO | Mumbai: Former spinner Harbhajan Singh on Tuesday called for the ICC and the respective cricket Boards to step in and curb the behaviour of India and Pakistan players during their matches, saying the reactions from both sides set a "shameful" example for the next… pic.twitter.com/UEudFt7lT7— Press Trust of India (@PTI_News) November 24, 2026



