سابق بھارتی کرکٹر نووجوت سنگھ سدھو نے متحدہ عرب امارات میں جاری انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 کے دوران پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کے ساتھ تصویر شیئر کردی۔
نووجوت سنگھ سدھو نے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ’فاسٹ اینڈ فیوریس، راولپنڈی ایکسپریس‘، جو شعیب اختر کا مشہور لقب ہے۔
شعیب اختر نے بھی یہی تصویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے طویل عرصے بعد سدھو سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا۔
انہوں نے لکھا ہے کہ پاجی سے مل کر دل خوش ہوگیا، اتنے عرصے بعد ملاقات ہوئی۔