بھارت کے سابق آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو خبردار کیا ہے کہ بارڈر گواسکر ٹرافی 2027 ء کے لیے بھارت آنے پر ’سینڈ پیپر گیٹ‘ سے متعلق سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
عرفان پٹھان نے حال ہی میں خصوصی پروگرام ’سینڈ پیپر گیٹ: دی اَن سیٹلڈ ڈیبیٹ‘ میں بطور مہمان شرکت کی۔
پروگرام میں انہوں نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بال ٹیمپرنگ کا معاملہ دوبارہ منظرِ عام پر آنے کے بعد آسٹریلوی ٹیم کی بھارت آمد پر خاصی بحث متوقع ہے۔