کھیلوں سے وابستہ افراد کی ہر سطح پر حوصلہ افرائی کرنی چاہیے ،گورنر پنجاب
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2026ء) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ کھیلوں سے وابستہ افراد کی ہر سطح پر حوصلہ افرائی کرنی چاہئے ،کھیل نوجوانوں میں برداشت، رواداری، نظم و ضبط سمیت

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2026ء) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ کھیلوں سے وابستہ افراد کی ہر سطح پر حوصلہ افرائی کرنی چاہئے ،کھیل نوجوانوں میں برداشت، رواداری، نظم و ضبط سمیت مختلف مثبت صلاحیتیں اجاگر کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع اٹک پنڈی گھیب میں آل پاکستان گورنر پنجاب فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ گورنر پنجاب نے پنڈی گھیب میں قومی سطح کا فٹ بال ٹورنامنٹ منعقد کرانے پر منتظمین کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ گورنرپنجاب سردارسلیم حیدر خان نے کہا کہ نوجوان فٹبال کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور کھیلوں کے فروغ کی ضرورت ہے۔کھیلوں کے مقابلے با صلاحیت کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے اور پیشہ وارانہ کیرئیر بنانے کے مواقع فراہم کرتے ہیں۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ نوجوانوں کے لیے ایسے ایونٹس کا انعقاد کیاجانا چاہئے جس سے وہ اپنی صلاحیتیں سامنے لاسکیں۔اُنہوں نے کہا کہ اس سے قبل گولڈکپ فٹبال ٹورنامنٹ فتح جنگ میں منعقد کیاگیاتھا ۔گورنر پنجاب نے کہا کہ پنڈی گھیب میں اس مقابلے کا کامیاب انعقاد ضلع اٹک میں فٹبال کے فروغ کے لئے جاری کوششوں کی عکاسی کرتاہے۔اُنہوں نے کہا کہ یہ بڑی خوش آئند بات ہے کہ پورے پنجاب سے فٹبال کے کھلاڑیوں نے اس ٹورنامنٹ میں بھرپور شرکت کی۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ کھیلوں کایہ سلسلہ جارہی رہنا چاہئے تاکہ نوجوان مزید اچھا کھیل پیش کرسکیں۔اُنہوں نے کہاکہ ہمارے ملک کے ہر ہر کونے میں موجود نوجوانوں میں بہت ٹیلنٹ ہے ۔گورنر پنجاب نے کہا کہ کھیلوں سے وابستہ نوجوانوں نے متعدد بار نہ صرف ملکی بلکہ بین لاقوام سطح پر بھی ملک و قوم کا نام روشن کیا ہے۔ اس موقع پرگورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان نے فاتح ٹیم میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کیے۔ آل پاکستان گورنر پنجاب فٹ بال ٹورنامنٹ میں واپڈا، سوئی گیس اور اوگرا کی ٹیموں نے بھی شرکت کی۔ٹورنامنٹ میں فٹ بال شائقین، سیاسی کارکنوں اور مقامی افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔



