Sports
بیلجیم کی ماسٹرز ہاکی ٹیم آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرے گی
بیلجیم کی ماسٹرز ہاکی ٹیم آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرے گی، جہاں ٹیم کی 6 نیشن ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت متوقع ہے۔ مجوزہ دورے سے پاکستان اور بیلجیم کے درمیان کھیلوں کے فروغ اور باہمی روابط کے نئے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔
مصنف عظیم ڈار43K بار پڑھا

بیلجیم کی ماسٹرز ہاکی ٹیم آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرے گی، جہاں ٹیم کی 6 نیشن ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت متوقع ہے۔ مجوزہ دورے سے پاکستان اور بیلجیم کے درمیان کھیلوں کے فروغ اور باہمی روابط کے نئے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔
بیلجیم ماسٹرز ہاکی ٹیم کے آرگنائزر مارٹن فلپس نے پاکستانی نژاد یورپیئن چیمپئن ہاکی کوچ اور ٹیکنیکل ڈائریکٹر نعیم خان سے اہم ملاقات کی، جس میں دورۂ پاکستان، ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت اور دونوں ممالک کے درمیان کھیلوں کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔



