Sports
میریلیبون کرکٹ کلب نے پاکستان بھارت ہینڈ شیک کے معاملے پر ہاتھ کھڑے کر دیے
میریلیبون کرکٹ کلب نے پاکستان بھارت ہینڈ شیک کے معاملے پر ہاتھ کھڑے کر دیے۔
مصنف سہیل عمران39K بار پڑھا

میریلیبون کرکٹ کلب نے پاکستان بھارت ہینڈ شیک کے معاملے پر ہاتھ کھڑے کر دیے۔
ایم سی سی کے عہدیدار فریزر اسٹیورٹ نے پاکستان اور بھارت کے کھلاڑیوں کے ہینڈ شیک کے معاملے پر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایم سی سی ہینڈ شیک کی روایت برقرار دیکھنا چاہتا ہے، اس پر عمل درآمد کے لیے کھلاڑیوں کو مجبور نہیں کیا جا سکتا۔
فریزر اسٹیورٹ کا کہنا ہے کہ ہینڈ شیک سے متعلق اوپر سے ہدایات جاری ہوں تو ایم سی سی ان پر کنٹرول نہیں رکھتا، جغرافیائی و سیاسی معاملات کرکٹ سے بالاتر ہیں۔
انڈین ٹیم آج کے میچ میں بھی ہینڈ شیک نہ کرنیکی پالیسی پر قائم رہے گی، بھارتی میڈیا


