Sports
بھارت کے خلاف میچ کا ہمیشہ انتظار رہتا ہے: حسن نواز
پاکستان شاہینز کے کھلاڑی حسن نواز نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ کا ہمیشہ انتظار رہتا ہے، ایسے مقابلوں میں اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کرتا ہوں۔
مصنف سہیل عمران74K بار پڑھا

پاکستان شاہینز کے کھلاڑی حسن نواز نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ کا ہمیشہ انتظار رہتا ہے، ایسے مقابلوں میں اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کرتا ہوں۔
بھارت اے کے خلاف شاندار آل راؤنڈر کارکردگی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے حسن نواز نے کہا ہے کہ ہر میچ میں دباؤ ہوتا ہے لیکن چند گیندوں کے بعد سب نارمل ہو جاتا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ٹیم میٹنگ میں کھیل کو سادہ رکھنے کا منصوبہ بنایا تھا، تمام کھلاڑیوں نے کامیابی میں اہم کردار ادا کیا، کپتان کے اعتماد سے حوصلہ ملا، اب باقاعدگی سے بولنگ کی کوشش کروں گا۔
رائزنگ اسٹار ایشیا کپ: پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو شکست دے دی


