کالج سے بھاگ کر نیوزی لینڈ اور بھارت کا ویلنگٹن ٹیسٹ میچ دیکھنے کے لیے آنے والے نوجوان فینز رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔
ویلنگٹن ٹیسٹ کے 5 ویں روز کا کھیل دیکھنے کے لیے کالج کے طلبہ اسٹیڈیم پہنچ گئے، جو بڑے پُرسکون انداز میں برگرز کھا رہے تھے کہ کیمروں نے انہیں ٹی وی اسکرین پر دکھا دیا۔
نوجوان فینز نے بڑی اسکرین پر خود کو دیکھنے کے بعد اپنے چہروں کو چھپانے کی کوشش کی۔