لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 22 نومبر 2026ء ) قومی ٹیم کے فاسٹ بائولر محمد عباس اکیسوی صدی میں شعیب اختر سے بھی زیادہ ٹیسٹ وکٹیں لینے والے پاکستانی فاسٹ باولر بن گئے۔ سال 2000ء کے بعد پاکستان کے لیے سب سے زیادہ ٹیسٹ وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز عمر گل کے پاس ہے جنہوں نے 34.06 کی اوسط سے 163 وکٹیں حاصل کیں۔ 36 سالہ محمد عباس 2017ء میں اپنے ٹیسٹ ڈیبیو کے بعد 35 میچز میں 22.35 کی اوسط سے 139 وکٹیں حاصل کرکے اس لسٹ میں دوسرے، شعیب اختر 22.26 کی اوسط سے 133 شکار کرکے اس لسٹ میں تیسرے، شاہین آفریدی 28.16 کی اوسط سے 126 وکٹیں لیکر چوتھے، سابق فاسٹ باولر محمد عامر 30.47 کی اوسط سے 119 شکار کرکے پانچویں جب کہ محمد آصف 24.36 کی اوسط سے 106 وکٹیں اپنے نام کرکے اس لسٹ میں چھٹے نمبر پر ہیں۔ محمد عباس نے اب تک 231 فرسٹ کلاس میچز میں 944 وکٹیں لے رکھی ہیں۔