پاکستان کرکٹ بورڈ نے 38 مینز کرکٹرز کے لیے نئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا جو کہ 30 جون 2027ء تک مؤثر ہوں گے۔
شان مسعود اور محمد رضوان کسی کیٹیگری میں جگہ نہیں بنا سکے۔
بابر اعظم اور سلمان علی آغا ٹیسٹ اور ون ڈے انٹرنیشنل کیٹیگری میں شامل ہیں جبکہ اذان اویس، محمد عباس، ساجد خان اور سعود شکیل ٹیسٹ کیٹیگری میں شامل ہیں۔
حارث رؤف، شاہین شاہ آفریدی، ابرار احمد، عرفات منہاس، فخر زمان اور فہیم اشرف ون ڈے انٹرنیشنل اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کیٹیگری میں شامل ہیں۔