پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر امام الحق کا انگلش کاؤنٹی یارکشائر سے معاہدہ ہوگیا۔
یارکشائر کاؤنٹی کرکٹ کلب نے 30 سالہ امام الحق کی 2027ء کے سیزن کے لیے خدمات حاصل کرلی ہیں۔
امام الحق پورے کاؤنٹی سیزن کے لیے یارکشائر کو دستیاب ہوں گے، وہ اس سے قبل 2025ء میں اسی ٹیم کی نائندگی کرچکے ہیں۔
انہوں نے 2025ء کے سیزن میں 8 لسٹ اے میچز میں 4 سنچریاں اسکور کیں، امام الحق کا کہنا تھا کہ یارکشائر میں واپسی پر بہت خوش ہوں۔