Sports
ویمن انڈر19 سہ فریقی سیریز: سری لنکا کی بنگلادیش کو 6 وکٹوں سے شکست
ویمن انڈر 19 ٹرائی نیشن سیریز کے میچ میں سری لنکا نے بنگلادیش کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔
مصنف Abdullah22K بار پڑھا

ویمن انڈر 19 ٹرائی نیشن سیریز کے میچ میں سری لنکا نے بنگلادیش کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔
فیصل آباد میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش ویمن انڈر 19 ٹیم نے سری لنکا ویمن انڈر 19 ٹیم کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 126رنز اسکور کیے۔
بنگلادیش کی اچینا جنت نے 50 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ سری لنکن بولرز چمودی ہیراتھ اور چمودی پرابودا نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔



