Sports
اے ایف سی انڈر 17 ایشین کپ کوالیفائرز: پاکستان اردن کا میچ 2-2 گولز سے برابر
پاکستان نے اے ایف سی انڈر17 ایشین کپ کوالیفائرز کے گروپ ڈی کے آخری میچ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، تاہم محمد موسیٰ کے دو گول کے باوجود پاکستان اور اردن کے درمیان مقابلہ 2-2 گول سے برابر رہا۔ یہ میچ جمعہ کو لاؤس نیشنل
مصنف فیضان لاکھانی29K بار پڑھا

پاکستان نے اے ایف سی انڈر17 ایشین کپ کوالیفائرز کے گروپ ڈی کے آخری میچ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، تاہم محمد موسیٰ کے دو گول کے باوجود پاکستان اور اردن کے درمیان مقابلہ 2-2 گول سے برابر رہا۔ یہ میچ جمعہ کو لاؤس نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔
محمد موسیٰ نے پہلے ہاف کے اختتام پر پنالٹی پر گول اسکور کرکے پاکستان کو برتری دلائی، جبکہ دوسرے ہاف کے آغاز کے بعد 52ویں منٹ میں ایک اور خوبصورت گول کرکے پاکستان کی برتری 0-2 کردی۔



