Sports
کانٹوں پر چلنا آتا ہے، نہیں سوچ رہا مستقبل میں کپتانی ملے گی یا نہیں: صاحبزادہ فرحان
پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان صاحبزادہ فرحان نے کہا ہے کہ کرکٹ کیریئر کے دوران کانٹوں پر چلنا مجھے آتا ہے۔ نہیں سوچ رہا کہ مجھے مستقبل میں کپتانی ملے گی یا نہیں۔
مصنف Abdullah143K بار پڑھا

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان صاحبزادہ فرحان نے کہا ہے کہ کرکٹ کیریئر کے دوران کانٹوں پر چلنا مجھے آتا ہے۔ نہیں سوچ رہا کہ مجھے مستقبل میں کپتانی ملے گی یا نہیں۔
راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صاحبزادہ فرحان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو مثبت پیغام دینے کےلیے کپتان کی انفرادی پرفارمنس ضروری ہے۔ میرے لیے کپتانی زیادہ مسئلہ نہیں کیونکہ ڈومیسٹک کرکٹ میں کپتانی کرچکا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں جونیئرز اور سینئرز کا کمبی نیشن ہے۔ سینئر کھلاڑیوں کی موجودگی سے مجھے بطور کپتان بھی مدد ملے گی۔



