سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کپتان کوشل مینڈس نے کہا ہے کہ پاکستان کے فاسٹ بولرز باصلاحیت ہیں، سامنا کرنا چیلنجنگ ہوتا ہے۔
راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کوشل مینڈس کا کہنا تھا کہ سری لنکا کا ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ کھلاڑیوں نے ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے بطور کپتان اپنے کھلاڑیوں پر مکمل اعتماد ہے۔
سری لنکن کپتان کا کہنا تھا کہ گیری کرسٹن سری لنکن کرکٹ کلچر سے واقف ہیں۔ گیری کرسٹن ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری کروا رہے ہیں۔