ارجنٹینا کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی کے انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد ان کے دیرینہ حریف کرسٹیانو رونالڈو نے انہیں جذباتی انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
لیونل میسی نے ارجنٹینا کے لیے اپنا آخری میچ بینن کے خلاف کھیلا، جس میں انہوں نے اپنی قومی ٹیم کو 1 گول اور 2 اسسٹس کی مدد سے 0-3 سے فتح دلائی۔
39 سالہ اسٹار فٹبالر نے اس میچ کے ساتھ ارجنٹینا کے لیے اپنے21 سالہ انٹرنیشنل کیریئر کا اختتام کیا۔
لیونل میسی نے میچ کے بعد سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے ارجنٹینا کی جرسی ابھی سے یاد آنے لگی ہے لیکن میں سمجھتا ہوں کہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ درست ہے۔