Sports
پاکستان سپر لیگ 12 کی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ کے 12 ویں ایڈیشن کی تاریخوں کا اعلان کر دیا۔
مصنف سہیل عمران23K بار پڑھا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ کے 12 ویں ایڈیشن کی تاریخوں کا اعلان کر دیا۔
پی سی بی کے مطابق ایچ بی ایل پی ایس ایل کا 12 واں ایڈیشن 18 مارچ سے 2 مئی 2027ء تک کھیلا جائے گا، جبکہ ایونٹ میں مسلسل دوسری مرتبہ 8 ٹیمیں شرکت کریں گی۔
پی ایس ایل کی ونڈو کو گورننگ کونسل اور فرنچائزز کے ساتھ مشاورت کے بعد حتمی شکل دی گئی ہے، پی ایس ایل گورننگ کونسل کا اجلاس یکم ستمبر کو لندن میں ہوا تھا، جس میں تمام 8 فرنچائزز کے مالکان اور نمائندوں نے شرکت کی۔
بین اسٹوکس سپر لیگ کھیلنے کے خواہاں، انگلینڈ سے این او سی ملنا مشکل 


