Sports
بھارت کیخلاف پرفارمنس سے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے: حسن نواز
قومی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بلے باز حسن نواز نے کہا ہے کہ مشکل پچز پر کھیل کر کرکٹ آسان لگنے لگتی ہے۔ بھارت کے خلاف پرفارمنس سے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔
مصنف Abdullah112K بار پڑھا

قومی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بلے باز حسن نواز نے کہا ہے کہ مشکل پچز پر کھیل کر کرکٹ آسان لگنے لگتی ہے۔ بھارت کے خلاف پرفارمنس سے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حسن نواز کا کہنا تھا کہ لوکل کرکٹ میں مشکل پچز پر کھیلنے کا موقع ملتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ جب ڈراپ ہوا تھا تو مائیک ہیسن نے واپسی کےلیے پلان دیا تھا۔
ایشین گیمز میں بھارت کے خلاف حالیہ میچ کے بارے میں بات کرتے ہوئے حسن نواز کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف حالیہ ایشین گیمز میں میچ نہ جیتنے پر افسوس ہے۔ ایشین گیمز میں گولڈ میڈل لے کر آنے کا خواب تھا۔



