لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 7 اکتوبر 2026ء ) پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں 5 اکتوبر محض ایک سابق کھلاڑی کی سالگرہ کا دن نہیں۔ یہ اس کپتان کی پیدائش کا دن ہے جس کی قیادت میں پاکستان نے 1992ء میں پہلی مرتبہ کرکٹ ورلڈ کپ جیتا مگر 5 اکتوبر 2026ء کو عمران خان کی 74ویں سالگرہ پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ان کے لیے کوئی نمایاں سالگرہ پیغام سامنے نہ آنے پر ایک مرتبہ پھر یہ سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ کیا پاکستان میں کرکٹ اور سیاست کے درمیان لکیر دھندلی ہوتی جا رہی ہے؟۔ PCB کے آفیشل X اکاؤنٹ کی جانب سے سپاٹ فکسنگ میں ملوث رہنے والے سابق کپتان سلمان بٹ کو سالگرہ کی مبارکباد دیئے جانے اور عمران خان کو سالگرہ کی مبارک باد نہ دینے پر سوشل میڈیا صارفین نے ناراضی اور افسوس کا اظہار کیا۔