ٹاپ سیڈڈ کارلوس الکاراز کا جاپان اوپن ٹینس مینز سنگلز کا کامیاب دفاع
ٹوکیود (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اکتوبر2026ء) سپین کے ٹینس سٹار،دفاعی چیمپئن اورایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ کارلوس الکاراز نے اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت اے ٹی پی جاپان اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا کامیابی سے دفاع کرتے

ٹوکیود (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اکتوبر2026ء) سپین کے ٹینس سٹار،دفاعی چیمپئن اورایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ کارلوس الکاراز نے اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت اے ٹی پی جاپان اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا کامیابی سے دفاع کرتے ہوئے مسلسل دوسری مرتبہ مردوں کا سنگلز ٹائٹل جیت لیا۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق 23سالہ ہسپانوی ٹینس سٹار کارلوس الکاراز نےمینز سنگلز فائنل میں جمہوریہ چیک کے حریف کھلاڑی جیری لیہچکا کو 0-2سیٹس سے شکست دے کر ایونٹ اپنے نام کیا۔ جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کے ایریک کولیزیم میں اے ٹی پی ٹینس ٹورنامنٹ جاری ہے جس میں شائقین ٹینس کو دلچسپ مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ ٹوکیو کے ایریک کولیزیم میں اے ٹی پی ٹینس ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز کے فائنل میچ میں دفاعی چیمپئن 23سالہ ہسپانوی ٹینس سٹار کارلوس الکاراز نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جمہوریہ چیک کے حریف کھلاڑی جیری لیہچکا کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 6-7(4-7) اور 4-6 سے نہ صرف شکست دی بلکہ مینز سنگلز ٹائٹل کا بھرپور دفاع بھی کیا۔ دائیں ہاتھ کی کلائی کی انجری کے باعث ساڑھے 4 ماہ بعد کورٹ میں واپسی کرنے والے کارلوس الکاراز کا رواں سال یہ تیسرا جبکہ ان کے کیریئر میں مجموعی طور پر یہ 27واں اے ٹی پی ٹائٹل ہے ۔ اس سے قبل وہ رواں سال فروری میں دوحہ اور سال کے آغاز میں آسٹریلین اوپن کا اپنا 7واں گرینڈ سلام بھی جیت چکے ہیں۔



