’مصباح کے کہنے پر یووراج کو گھورا‘، محمد عرفان نے پاک بھارت میچ کا دلچسپ واقعہ سنا دیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 7 اکتوبر 2026ء ) پاکستان کے طویل القامت فاسٹ باؤلر محمد عرفان نے پاک اور بھارت میچ کا دلچسپ واقعہ سنا دیا۔ 44 سالہ فاسٹ باؤلر محمد عرفان نے حال ہی میں پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اور اس دورا

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 7 اکتوبر 2026ء ) پاکستان کے طویل القامت فاسٹ باؤلر محمد عرفان نے پاک اور بھارت میچ کا دلچسپ واقعہ سنا دیا۔ 44 سالہ فاسٹ باؤلر محمد عرفان نے حال ہی میں پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اور اس دوران کرکٹ اور ماضی میں پیش آئے دلچسپ واقعات پر اظہار خیال کیا۔ عرفان نے بتایا کہ بھارت سے میچ میں باؤلنگ کررہا تھا میں نے ایک گیند کروائی اور مڑ کر رن اپ پر چلا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ مصباح بھائی میرے پاس آئے اور کہنے لگے کہ ’گیند کروانے کے بعد فوراً واپس نہ مڑنا بلکہ انہیں گھور کر دیکھنا۔



