ورلڈ کپ وننگ بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کو ہندوستانی ٹیم کے بعد ڈومیسٹک ٹیم سے بھی نکال دیا گیا
نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 6 اکتوبر 2026ء ) بھارت کو رواں برس ٹی ٹونٹی ورلڈکپ اور ایشیا کپ جتوانے والے کپتان سوریا کمار یادیو کو بھارتی ٹیم کے بعد ڈومیسٹک ٹیم سے بھی نکال دیا گیا۔ سابق کپتان کی رانجی ٹرافی م

نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 6 اکتوبر 2026ء ) بھارت کو رواں برس ٹی ٹونٹی ورلڈکپ اور ایشیا کپ جتوانے والے کپتان سوریا کمار یادیو کو بھارتی ٹیم کے بعد ڈومیسٹک ٹیم سے بھی نکال دیا گیا۔ سابق کپتان کی رانجی ٹرافی میں واپسی کا معاملہ سلیکٹرز کے فیصلے کے باعث توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دستیابی کی تصدیق کے باوجود سوریا کمار کو ممبئی کے 16 رکنی سکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا جو 11 اکتوبر کو وانکھیڑے سٹیڈیم میں چندی گڑھ کے خلاف اپنا پہلا میچ کھیلے گا۔ رپورٹس کے مطابق ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن نے یادیو سے ریڈ بال کرکٹ کھیلنے کے حوالے سے رابطہ کیا تھا جس کے بعد انہوں نے ٹورنامنٹ کے لیے اپنی دستیابی ظاہر کی۔ تاہم چیف سلیکٹر راجیش پوار کا کہنا ہے کہ 36 سالہ بیٹر نے تقریباً ڈیڑھ سال سے فرسٹ کلاس کرکٹ نہیں کھیلی اس لیے انہیں دوبارہ ٹیم میں شامل کرنے سے قبل میچ پریکٹس کی ضرورت ہے۔ یادیو نے گزشتہ رانجی سیزن میں تین میچز کی پانچ اننگز میں 109 رنز بنائے تھے جس میں دو نصف سنچریاں شامل تھیں۔ ممبئی کی قیادت سدھیش لاڈ کریں گے جبکہ انڈر 19 ورلڈکپ کے فاتح کپتان آیوش ماتھرے نائب کپتان ہوں گے۔ یشسوی جیسوال بھی سکواڈ کا حصہ ہیں۔ یادیو کے لیے رانجی ٹرافی میں واپسی اس لیے بھی اہم ہے کہ وہ اب بھارتی ٹی ٹونٹی ٹیم کی کپتانی سے بھی محروم ہوچکے ہیں اور آئی پی ایل ان کا واحد باقاعدہ فارمیٹ رہ گیا ہے۔



