Sports
رونالڈو نے قومی ٹیم میں واپسی کیلئے کیا شرط رکھی ہے؟
پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے قومی ٹیم میں واپسی کے لیے ایک اہم شرط رکھی ہے۔
مصنف Fatima99K بار پڑھا

پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے قومی ٹیم میں واپسی کے لیے ایک اہم شرط رکھی ہے۔
پرتگالی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 41 سالہ کرسٹیانو رونالڈو اس وقت تک پرتگال کی نمائندگی نہیں کرنا چاہتے جب تک موجودہ ہیڈ کوچ جارجے جیزس عہدے پر موجود ہیں۔
یاد رہے کہ کرسٹیانو رونالڈو گزشتہ ہفتے کوچ سے اختلافات کے بعد قومی ٹیم کا کیمپ چھوڑ گئے تھے۔
انہیں ناروے کے خلاف میچ میں متبادل کھلاڑی کے طور پر بھی میدان میں نہیں اتارا گیا تھا جب کہ ڈنمارک کے خلاف میچ میں دوبارہ بینچ پر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔
رونالڈو نے قومی ٹیم کا ٹریننگ کیمپ کیوں چھوڑا؟ وضاحت سامنے آ گئی


