Sports
حیدآباد: نیاز اسٹیڈیم 20 سال کیلئے پی سی بی کے حوالے
پاکستان کرکٹ بورڈ اور حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے درمیان نیاز اسٹیڈیم کو پی سی بی کے حوالے کرنے کا معاہدہ آج ہوگا، معاہدے کی مدت بیس سال ہوگی، معاہدے کے بعد پی سی بی نیاز اسٹیڈیم کو بین الاقوامی معیار کے مطابق اپ گریڈ
مصنف Sajid Ansari66K بار پڑھا

پاکستان کرکٹ بورڈ اور حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے درمیان نیاز اسٹیڈیم کو پی سی بی کے حوالے کرنے کا معاہدہ آج ہوگا، معاہدے کی مدت بیس سال ہوگی، معاہدے کے بعد پی سی بی نیاز اسٹیڈیم کو بین الاقوامی معیار کے مطابق اپ گریڈ کرے گی۔
حیدرآباد کے تاریخی نیازاسٹیڈیم کو پی سی بی کے زیر انتظام کرنے کے معاہدے کی تقریب نیاز اسٹیڈیم میں ہوگی۔
جیو نیوز کو ملنے والے مجوزہ معاہدے کے مطابق اسٹیڈیم پر مکمل انتظامی کنٹرول پی سی بی کے پاس ہوگا، جبکہ اسٹیڈیم کی ملکیت حیدرآباد میونسپل کارپوریشن ہی کی رہے گی۔



