ناگویا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 3 اکتوبر 2026ء ) ایشین گیمز کرکٹ کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو 19 رنز سے شکست دیکر گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔ نشین میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ٹیم 212 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 192 رنز بناسکی۔ حسن نواز نے 51 گیندوں پر 96 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جس میں 7 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے۔ اس سے قبل بھارت کے کپتان شیریاس ائیر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ بھارت کی جانب سے سوریا ونشی اور ابھیشیک شرما نے اننگز کا آغاز کیا اور دونوں نے اپنی ٹیم کو جارحانہ آغاز فراہم کیا۔ سوریا ونشی 9 گیندوں پر 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ ابھیشیک شرما نے 28 گیندوں پر 61 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی۔