20 سالہ جنوبی افریقی بیٹر نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں کرس گیل کا 13 سالہ ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا
کیپ ٹائون (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 3 اکتوبر 2026ء ) جنوبی افریقی کرکٹر لوہان ڈرے پریٹوریئس (Lhuan-dre Pretorius) نے مینز ٹی ٹونٹی کرکٹ میں سب بڑے انفرادی سکور کا کرس گیل کا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔ 20 سالہ پریٹوریئس نے

کیپ ٹائون (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 3 اکتوبر 2026ء ) جنوبی افریقی کرکٹر لوہان ڈرے پریٹوریئس (Lhuan-dre Pretorius) نے مینز ٹی ٹونٹی کرکٹ میں سب بڑے انفرادی سکور کا کرس گیل کا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔ 20 سالہ پریٹوریئس نے جنوبی افریقا کی ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی لیگ سی ایس اے ٹی ٹونٹی چیلنج میں ٹائٹنز کی جانب سے نائٹس کے خلاف صرف 79 گیندوں پر ناقابلِ شکست 188 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی اور ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے اوپنرپریٹوریئس نے اپنی 188 رنز کی دھواں دار اننگز کے دوران 13 چھکے اور 15 چوکے لگائے۔ پریٹوریئس ٹی ٹونٹی میں ڈبل سنچری بنانے والے پہلے بیٹر بننے سے صرف 12 رنز دور رہے تاہم ان کی شاندار اننگز نے 2013ء میں آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلورو کی جانب سے پونے واریئرز کے خلاف کرس گیل کی ناقابلِ شکست 175 رنز کی اننگز کا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔



